50روپے کا نیاسکہ متعارف کروادیا گیا
اسلام آبا د ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا سکہ جاری کر دیا، سکے کے پیچھے ’’ ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان ‘‘ لکھا گیا ہے۔ آے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرپشن ڈے کے موقع پر اسٹیٹ آف پاکستان کی جانب سے 50 روپےکا خصوصی سکہ جاری کیا گیا ، سکے کی تیاری میں خصوصی طور پر کاپر اور نکل کی
دھات کو استعمال کیا گیا ، سکے میں 75 فیصد کاپر جبکہ 25 فیصد نکل کی دھات کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اس سکے کا وزن 13.5 گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی 30.0 ملی میٹر ہے۔ سکے کے ارد گرد اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا گیا ہے جبکہ سکہ نہایت خوبصورت اور دلکش ڈیزائن میں بنایا گیا ہے۔