آنے والے 10 سے 15 دن میں کیا خطر ناک کام ہو نے والا ہے ، عمران خا ن کے اعلان نے بڑے بڑو ں کے پسینے چھڑوا دئیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم تیار رہے کیونکہ اگلے 10 سے 15 دن میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے۔سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے وزیر اعظم آفس میں عمران خان سے ملاقات کی ۔ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پر عزم اور فائٹنگ موڈ میں تھے ۔ ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ” جو کچھ وزیر
اعظم نے بتایا ہے وہ آف دی ریکارڈ ہے، ہاں اتنا ضرور سن لیں،وہ بھی ان کے اپنے الفاظ میں کہ” قوم تیار رہے،اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے“باقی آپ خود ہی سمجھ جائیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی کہا تھا کہ جب وہ کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں گے تو نہ صرف سڑکوں پر احتجاج ہوگا بلکہ جمہوریت بھی خطرے میں پڑے گی اس لیے قوم اس سب کیلئے تیار رہے۔