Thursday December 12, 2024

زینب قتل کیس۔۔ 12فروری کو عمران کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ اہم خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں معصوم زینب کے زیادتی وقتل کیس میں نامزد گرفتار ملزم عمران پر فردجرم آئندہ ہفتے 12فروری کو عائد کی جائے گی ،اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی جہاں کیس کے تمام شواہد کی کاپیاں ملزم کو فراہم کردی گئیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ 4 پراسیکیوٹرز کی ٹیم زینب قتل کیس لڑے گی

جبکہ اس کیس کی سماعت پیر سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم عمران کا چالان عدالت میں جمع کرانے پرزینب قتل ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا تھا اور ماتحت عدالت کو 7 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ خیال رہے 25 جنوری کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور چالان پیش ہونے کے بعد سات روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔

FOLLOW US