Sunday January 26, 2025

ثا قب نثا ر کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

ثا قب نثا ر کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

لاہور: سپریم کورٹ کے سینیرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کی حلف برداری تقریب سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوئی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظور احمد ملک نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں رجسٹرار اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ترکی کے دورہ پر بیرون ملک ہیں، چیف جسٹس 17دسمبر کو ترکی میں منائی جانے والی مولانارومی کی یاد میں سالانہ روحانی شب ’’شب عروس ‘‘ میں بھی شرکت کریں گے۔

FOLLOW US