Thursday November 28, 2024

جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ تحریک انصاف کی حکومت چند دنوں کی مہمان ۔۔ عمران خان کو لرز ا دینے والی خبر آگئی

جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ تحریک انصاف کی حکومت چند دنوں کی مہمان ۔۔ عمران خان کو لرز ا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ تحریک انصاف کی حکومت چند دنوں کی مہمان ۔۔ عمران خان کو لرز ا دینے والی خبر آگئی ۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن متحد ہو جائے تو حکومت ایک ماہ کیا ایک ہفتے کے اندر جا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے پاس 156ووٹ ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے 85ووٹ،پیپلز پارٹی کے54 اور ایم ایم اے کے 16 ووٹ ہیں جو کہ 155 ووٹ بنتے ہیں جب کہ حکومت کے پاس 156 ووٹ ہیں۔جب کہ تحریک انصاف کے کچھ اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں اس لیے میں یہ کہوں گا کہ اپوزیشن لیڈرشپ کی آپس میں بیٹھ کر ان چیزوں کو جوڑنے کی کثر ہے بس پھر ان کی حکومت ایک مہینہ کیا ایک ہفتہ بھی نہیں رہ سکتی۔

اور اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو ان کی حکومت ایک ہفتہ بھی نہیں نکال سکتی۔پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف دوسری جماعتوں کے مقابلے میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔تحریک انصاف نے کل 116 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت قائم کرنے کیلئے مزید 21 نشستیں درکار تھیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میدان میں آئے اور خوب بھاگ دوڑ سے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کروانے اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا کام شروع کیا۔چند ہی دنوں میں جہانگیر خوب دوڑ دھوپ سے مطلوبہ نمبرز پورے کرنے کیلئے آزاد امیدواروں کی اکثریت کو تحریک انصاف میں شامل کروانے میں کامیاب رہے۔ جبکہ دیگر کئی سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بی اے پی، اور دیگر کو اتحاد کیلئے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ سے زائد نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔

FOLLOW US