Sunday January 26, 2025

خیبر پختونخوا میں اگلے پانچ سالوں میں کیا کیا ترقی ہوگی منصوبے جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

خیبر پختونخوا میں اگلے پانچ سالوں میں کیا کیا ترقی ہوگی منصوبے جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کیلئے ترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ، منصوبہ بندی میں مستحق خاندانوں کوصحت انصاف کارڈکی فراہمی، 3ماہ میں 100فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور حکومتی ریسٹ ہاس عوامی استعمال کیلئے کھولنا شامل ہیں،منصوبوں میں 4 ہزاریوتھ کونسلر،4ہزارخواتین کوولیج کونسل لیول پربااختیاربنانا اور عوامی احتساب،خدمات کے لئے سیاسی پارٹیوں سے 120 میئر کا انتخاب بھی شامل۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے 5سال کیلییترقیاتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، تمام منصوبیوزیر اعظم عمران خان کوپیش کیے جائیں گے۔خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں کیلئیایمبولنس سروس متعارف کرائی جائے گی ، مستحق خاندانوں کوصحت انصاف کارڈکی فراہمی یقینی بنانا جائے گا جبکہ ایک سال کے اندر 24گھنٹے فعال ثانوی مرکز صحت قائم کئے جائیں گے۔منصوبوں میں صحت کے شعبے میں 4 ہزارایل ایچ ڈبلیوز کی بھرتیاں اور لائیواسٹاک کی5500ایکڑبنجرزمین کوقابل کاشت بنایاشامل ہیں۔کے پی حکومت محکمہ پولیس میں

خواتین افسران کی تعداد4گنا بڑھائیگی اور مزید13ماڈل پولیس اسٹیشنوں کی تعمیرکویقینی بنایاجائے گا جبکہ 30ہزار خواتین کو ہنر، تربیت دے کر ان کو بااختیار بنائیں گے۔بچھڑوں کی پیداوار بڑھانے، نشونما کے لئے فارمزبنانا ، بچھڑوں کی پیداوارایک لاکھ تک پہنچانا اور مویشیوں کی افزائش نسل کیلئے3ہزار زمینداروں کوٹیکنالوجی کی فراہمی منصوبوں کا حصہ ہیں۔کے پی حکومت رواں سال پولیس اسٹیشنوں پر مبنی بجٹ ترتیب دیگی، معلومات وابلاغ عامہ کی تکنیک پرمبنی مارکیٹ جانچنیکانظام متعارف کرایاجائے گا جبکہ زمینداروں کے منافع میں 15سے 20فیصداضافہ ہوگا۔کے پی حکومت 3ماہ میں 100فلٹریشن پلانٹ نصب کریگی ، تشددکی روک تھام کیلئیریجنل وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹرقائم کیاجائے گا اور سیاحت کیفروغ کیلئے حکومتی ریسٹ ہاس عوامی استعمال کیلئے کھولے جائیں گے ، 3 ہائکنگ ٹریلز کاقیام اورآف روڈسیاحت کوفروغ دیاجائیگا۔آئندہ 3سال میں پشاور میں 3میگاپارکس کاقیام عمل میں لایاجائیگا اور صلاحیتوں کیحامل نوجوانوں کیلئیحیات آبادکرکٹ اکیڈمی بنائی جائے گی۔خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے 8000اسکولوں،187 بنیادی مراکزصحت ، سول سیکرٹریٹ اور4 ہزار 440مساجد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ 2023 تک سرکاری شعبے میں930 اور نجی شعبے میں2750میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔کے پی حکومت کے منصوبوں میں 4 ہزاریوتھ کونسلر،4ہزارخواتین کوولیج کونسل لیول پربااختیاربنانا اور عوامی احتساب،خدمات کے لئے سیاسی پارٹیوں سے 120 میئر کا انتخاب شامل ہیں۔

FOLLOW US