حکمران جما عت کو زبردست دھچکا لگ گیا ۔۔۔ حکومت کی اتحادی جماعت نے اچانک ن لیگ کی حمایت کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر آج بھی مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاَ واک آؤٹ کیا،، واک آؤٹ کرنے والوں میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کے رہنما اختر مینگل بھی شامل تھے،، جس حکمرانوں کو حیرت میں ڈال دیا،، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج
قومی اسمبلی اک اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا،، سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی سرابراہی پر معاملات طے پا جانا خوش آئند ہے تاہم ارکانپارلیمنٹ کا حق ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تو مسنگ پرسنز ہیں ہمارے پروڈکشن آرڈر کوئی نہیں جاری کرتا لیکن سعد رفیق کے تو جاری کیے جائیں اس ایوان کو مغل دربار نہ بنایا جائے،،اختر مینگل سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا ،، رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کے روز سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں پنتالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا وقفہ سوالات کے بعد بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ پی اے سی کا مسئلہ بڑی دیر بعد حل ہوا کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے پی اے سی کمیٹی اپوزیشن کو دی تو لیکن مزا کرکرا کردیا ہے آج لوگ اپوزیشن میں ہیں وہ کل حکومت میں بھی ہوں گے،،