Sunday January 26, 2025

پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا اقدام مولانا فضل الرحمان کا ایسا بیان جاری کہ عمران خان بھی تعریف پر مجبور ہو جائیںگے

پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا اقدام مولانا فضل الرحمان کا ایسا بیان جاری کہ عمران خان بھی تعریف پر مجبور ہو جائیںگے

سکھر( آئی این پی )متحدہ مجلس عمل کے سربراہ ، قائد جمعیت علماءاسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے ، افغانستان ، عراق اور لبیا کے بعد اب پاکستان ، سعودی عرب ، ایران اور دوسرے اسلامی ممالک اسکےہدف ہیں ان ممالک کو امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں شامل کرنا اس کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتی ہے عالم اسلام متحد ہو کر اس بدمست ہاتھی کو نکیل ڈالے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ سے جے یو آئی کے مرکزی

رہنماؤں مولانا سائین عبدالقیوم ہالیجوی ، علامہ راشد خالد محمود سومرو ، آغا سید محمد ایوب شاہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا سکھر سے جے یو آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ یہودی قوتیں ٹرمپ کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کرانے کیلئے کسی بھی اسلامی ملک کو نشانہ بنا سکتی ہیں اسلئے ہم عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امت مسلمہ کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے تمام فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جلد متحد ہو جائے ، مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حکمران غلط فہمی کا شکار ہیں کہ امریکہ ہمارا دوست ہے یا وہ ہم سے کوئی مدد مانگ رہا ہے بلکہ وہ ہمیں اپنے ناپاک جال میںپھنسا رہا ہے۔

FOLLOW US