Sunday January 26, 2025

حلقہ پی پی 168کا ضمنی الیکشن ، 99.9 فیصد نتائج مکمل آخری لمحوں کی صورتحال جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

حلقہ پی پی 168کا ضمنی الیکشن ، 99.9 فیصد نتائج مکمل آخری لمحوں کی صورتحال جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کی آمدکا سلسلہ جاری ہے۔ حلقے میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) دو بڑی جماعتوں کے طور پر مدمقابل ہیں ۔ تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد قادری کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ ضمنی الیکشن کےلئے پولنگ کا سلسلہ آج صبح آٹھ بجے ہی شروع ہو گیا تھا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ مردو خواتین کی بڑی تعداد مختلف پولنگ سٹیشنوں پر اپنے حق رائے رہی کے استعمال کےلئے طویل قطاریں بنائے کھڑی رہی۔ اس موقع پر سکیورٹی

کے بھی موثر انتظامات کیے گئے تھے ۔ اب تک 82ولنگ سٹیشنوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر 17485ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)کے رانا خالد قادری نے 16757ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی یہ سیٹ مسلم لیگ (ن ) کے خواجہ سعدرفیق کی جانب سے خالی چھوڑی گئی تھی۔اب صرف ایک ہی پولنگ سٹیشن کے نتائج آنا باقی ہے۔

FOLLOW US