اسلام آباد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کو چیلنج کر دیا۔ افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ملک ریاض کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئے اور میرے سامنے بیٹھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کی زمینوں پر قبضے اور اس کی لوگوں سے زیادتیوں کے کیسز میرے پاس چلتے
تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ارسلان افتخار کو چھوڑیں، میں آج بھی ملک ریاض کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ون آن ون آ کر میرے سامنے بیٹھے۔