یا میرے مالک ! ہمارے گناہ معاف کر ے سانحہ پشاور جیسا ایک اور واقعہ کس پاکستانی سکول میں اندھا دھند گولیاں چل گئیں ، جانی نقصا ن کی اطلاعات پرنسپل سمیت کئی طلبا بارے انتہائی لرزہ خیز خبر آگئی
شہدادکوٹ(آئی این پی ) نامعلوم ملزمان کی نجی اسکول میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسکول کے پرنسپل جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شہداد کوٹ کے علاقے تحصیل وارہ کے نجی اسکول میں پیش آیا ، جہاں نا معلوم افراد نے دن دہاڑے نجی اسکول میں فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں اسکول کے پرنسپل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم اور کسی شخص یا طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی
ہیں۔ فائرنگ کرکے ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائرنگ سے اسکول کے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طلبہ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے ، کچھ طلبہ اپنے بستے چھوڑ کر از خود ہی اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ، جبکہ بیشتر کے والدین انہیں لینے کے لیے اسکول پہنچ گئے ۔ افسوس نا ک واقعے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کے بجائے ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے کہ حملہ آوروں نے پرنسپل کے سوا کسی کوبھی نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی اور اپنا کام انجام دے کر باآسانی فرار ہوگئے۔