Monday January 27, 2025

قومی اسمبلی پر حملے کی کوشش حملہ آور کون ہیں ، گاڑیوں سے کیا کچھ نکل آیا، چونکا دینے والی تفصیلات

قومی اسمبلی پر حملے کی کوشش حملہ آور کون ہیں ، گاڑیوں سے کیا کچھ نکل آیا، چونکا دینے والی تفصیلات

اسلام آباد (آئی این پی) پولیس نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے ایک دوسرے پر انڈے مارنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا،مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے 2اراکین اسمبلی سے 13درجن انڈے برآمد کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پولیس کی جانب سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی سے 13درجن انڈے برآمد کئے گئے۔پولیس نے ارکان قومی اسمبلی سے انڈے پارلیمنٹ کے گیٹ پر برآمد کئے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی افضل کھوکھر سے 3درجن انڈے برآمد ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ سے 10درجن انڈے برآمد ہوئے۔پولیس نے انڈے دونوں ارکان اسمبلی کی گاڑیوں سے برآمد کئے۔ واضح رہے کہ ارکان اسمبلی نے ایوان میں مخالفین پر انڈے برسانے کی منصوبہ سازی کر رکھی تھی

FOLLOW US