Monday January 27, 2025

وزیراعظم اپنا وعدہ بھولے نہیں،نوجوانوں کیلئے شاندار منصوبے کا اعلان کردیا۔۔ آپ بھی جان لیں کہیں دیر نہ ہو جائے

وزیراعظم اپنا وعدہ بھولے نہیں،نوجوانوں کیلئے شاندار منصوبے کا اعلان کردیا۔۔ آپ بھی جان لیں کہیں دیر نہ ہو جائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم اپنا وعدہ بھولے نہیں،نوجوانوں کیلئے شاندار منصوبے کا اعلان کردیا۔۔ آپ بھی جان لیں کہیں دیر نہ ہو جائے ،،وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے رابطے کیلئے ایپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کومایوس نہیں کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں سے رابطے کیلئے ایک ایپ بنائی جارہی ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں سے رابطے کیلئے ایک ایپ بنائی جارہی ہے۔ تاکہ مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں سے رابطے کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اصل سیاست اور اصل نظریہ وہ ہے کہ جس کی جدوجہد معاشرے کے ہر فرد کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور معاشرے میں برابری اور انصاف کے اصولوں کو ترویج دینے کے لیے ہو۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہم بحثیت ایک قوم ان اصولوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد کرتے ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے آپریشن کے دوران اگر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی تو ہم اس کا ازالہ کریں گے لیکن اپوزیشن کی جانب سے قبضہ مافیا کی ترجمانی انہیں زیب نہیں دیتا، اپوزیشن کو چاہیئے کہ حکومت پر بلاوجہ اور بے جا تنقید کی بجائے عوام کے حقیقی مسائل کی طرف توجہ دے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کا روزگار نہیں چھین رہی بلکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہے جو ناگزیر تھا، ہم تو بے گھروں کے لیے شیلٹر ہوم بنا رہے ہیں اسلیے ہم لوگوں کو کیسے بے روزگار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت بالکل درست سمت پر گامزن ہے، اپوزیشن اب اپنی باری کا انتظار ہی کرتی رہے گی اور ہم عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہیں، جلد کراچی والوں کے لیے مناسب پیکج کا اعلان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت چوکیداری کرنے کی کوشش کر رہی ہے تھانیداری نہیں، 18ویں ترمیم کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے۔ سندھ میں گزشتہ 8 سالوں کے اندر غربت کا خاتمہ کیوں نہیں ہوا۔

FOLLOW US