Sunday December 22, 2024

ریحام خان نے بھارتی اینکر کر کھری کھری سنا دیں ، ویڈیو وائرل

بھارتی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بھارتی ٹی وی اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔ ریحام خان نے حافظ سعید سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ حافظ سعیدکو لے کر اگر میں نے بات کی تو میری گفتگو میں سے ایک جملہ لے کر اس کا غلط استعمال کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حافظ سعید سے متعلق جو بھی ہونا چاہئیے وہ

جوڈیشل ہونا چاہئیے۔ حافظ سعید کی اگر تنظیم کی بات کی جائے تو جب پاکستان میں زلزلہ آیا تو میں نے ان کی تنظیم کو سرگرم ہو کر امداد کرتے دیکھا ہے۔ جب ان کی نظر بندی میں توسیع کے لئے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے عدالت سے رجوع کیا تو جسٹس ناصر الملک کو وہ کافی ثبوت نہیں دے سکے، جس کی بنا پران کی نظر بندی میں توسیع نہیں کی گئی ، بھارتی اینکر نے کہا کہ امریکہ نے حافظ سعید کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر رکھی اور اقوام متحدہ بھی ان کو دہشتگرد مانتا ہے ۔ جس پر ریحام خان نے کہا کہ اس کا جواب بہت آسان ہیے ،اگر امریکہ نے ان کے سر کا انعام رکھا ہوا ہے اور اقوام متحدہ بھی ان کو دہشتگرد مانتی ہے توحافظ سعید کو کیوں کوئی پکڑ نہیں دیتا؟ دوسری بات اگر اقوام کو بھارت اتنا ہی مانتا ہے تو کشمیر کے مسئلے پر بھی تو اقوام متحدہ میں ایک قرارداد موجود ہے اس پر بات کیوں نہیں کی جاتی؟

FOLLOW US