Tuesday January 21, 2025

انتہائی افسوسناک واقعہ: شادی سے ایک رات قبل ہی دلہن قتل دلہن مہندی کے دن کہا جا رہی تھی اور قتل کس نے کیا ؟

انتہائی افسوسناک واقعہ: شادی سے ایک رات قبل ہی دلہن قتل دلہن مہندی کے دن کہا جا رہی تھی اور قتل کس نے کیا ؟

لاہور ( ویب ڈیسک) مہندی کے روز بیوٹی پارلر جاتے ہوئے دلہن کو قتل کر دیا گیا ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ذرائع کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کی رہائشی خاتون کی گزشتہ روز شادی تھی جبکہ خاتون کی رسم حنا کی تیاری کی جار ہی تھی،گھر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک گھر والوں کی خوشیوں کو نظر لگ گئی اور ہر

طرف صف ماتم بچھ گیا۔ دلہن اپنی رسم حنا کیلئے تیار ہونے کیلئے بیوٹی پارلر جا رہی تھی کہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہیں خاتون کی زندگی کا چراغ بجھا دیا گیا ، راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے خاتون پر فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی سانسیں ختم ہو گئیں ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بھی اس کی موت کی تصدیق کر دی، لاش گھر پہنچی تو علاقی سوگ میں ڈوب گیا ، پر آنکھ اشکبار تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے جب کہ قاتلوں کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں، پولیس نے خاتون کے گھر والوں سے بھی تفتیش کی تاکہ مبینہ قاتلوں کا سراغ مل سکے۔

FOLLOW US