سرگودھا سجادہ نشین سیال شریف خواجہ حمدالدین سیالوی نے اپنے بھتیجے نظام الدین سیالوی کو سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔سجادہ نشین سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے نظام الدین سیالوی کو سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ دیا ہے۔نظام الدین سیالوی آئندہ انتخابات میں حصہ
لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام تمام افراد کے لئے ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سیاست کا فیصلہ سجادہ نشین سیال شریف پیر حمدالدین سیالوی پر چھوڑ دیا تھا۔