پنجاب اسمبلی میں بھی ایک ایسی ” جعلسازی ” شروع ہو گئی جس سے قومی خزانے کو کروڑوںروپے کا نقصان ہونے والا انتہائی افسوسناک خبر
لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اراکین کی ’’جعلی ‘‘حاضریوں سے حکومتی خزانے کو روزانہ لاکھوں کا ٹیکہ لگنے کا انکشاف ‘بعض اراکین آتے بھی نہیں اور انکی حاضری لگ جاتی ہے جبکہ بعض پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کیے بغیر اراکین حاضری لگا کر گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چھٹی پر کیا گئے اراکین نے اجلاسوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس کئی روز سے جاری ہے مگر اجلاس کی کارروائی میں شرکت کیے بغیر کئی اراکین حاضری لگا کر گھروں کو چلے جاتے ہیں جبکہ بہت سے ایسے بھی اراکین اسمبلی ہیں جو اسمبلی آتے بھی نہیں مگر ان کی حاضری ریکارڈ میں موجود ہوتی ہے اسمبلی ذرائع کے مطابق ایک اجلاس کا خرچہ ایک کروڑ سے بھی زائد ہے لیکن اراکین ہیں کہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بہت سے اراکین کا یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ حاضری لگا کر اجلاس میں شرکت کیے بغیر واپسی کی راہ لے لینا۔