Tuesday January 21, 2025

تحریک انصاف حکومت نے نیب قوانین کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اس بار کیا کرنے والی ہیں چونکا دینے والی رپورٹ

تحریک انصاف حکومت نے نیب قوانین کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اس بار کیا کرنے والی ہیں چونکا دینے والی رپورٹ

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کا نیب قوانین میں کسی قسم کی ’’نظر ثانی ‘‘ پر وفاقی حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ ‘پیپلزپارٹی کا بھی نیب کی کاروائیوں کی ناراضگی کی وجہ سے معاملے سے الگ رہنے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نیب قوانین کی بعض شقوں پر نظر ثانی پر غور کر رہی ہے مگر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ نیب قوانین میں کسی قسم کی نظر ثانی پر تحر یک انصاف کی حکومت کا قومی اسمبلی یاسینٹ میں ساتھ نہیں دیا جائیگا دوسری طرف پیپلزپارٹی بھی نیب سے ناراض ہے اس لے اس بات کا قومی امکان ہے وہ اس معاملے سے الگ رہے گی جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے تصدیق کی ہے کہ نیب قوانین میں نظر ثانی کر رہی ہے ۔ یادرہے کہ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف بھی کہہ چکے ہیں نیب کو اب ایسا ہی رہنا چاہیے باقی بھی نیب کو بھگتے۔

FOLLOW US