Tuesday January 21, 2025

پاکستان میں کتنے گھنٹوں کے بعد متواتر بارش ہونے والی ہے شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

پاکستان میں کتنے گھنٹوں کے بعد متواتر بارش ہونے والی ہے شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی/ اسلام آباد (آئی این پی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ جب کہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور سکھرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو ڈیفنس، محمود آباد، کورنگی اور کلفٹن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بوندا باندی اور بارش ہوسکتی ہے۔کراچی میں صبح ہی سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے تھے اورسورج بھی آنکھ مچولی دکھارہا تھا جس کے باعث موسم صبح ہی سے انتہائی خوشگوارتھا، آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت

17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔دوسری جانب آج رات سے منگل کے روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جب کہ راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ جب کہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور سکھرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقوں بسوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا جب کہ گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

FOLLOW US