Tuesday January 21, 2025

کیا واقعی ڈیل ہورہی ہے؟ آپ خود سمجھ جائیں نوازشریف کیوں خاموش ہیں خواجہ سعد رفیق نے دھماکے دار بیان دے ڈالا

کیا واقعی ڈیل ہورہی ہے؟ آپ خود سمجھ جائیں نوازشریف کیوں خاموش ہیں خواجہ سعد رفیق نے دھماکے دار بیان دے ڈالا

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے ،میاں نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ،نیب انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، قیصر امین بٹ مجبور شخص ہے انہیں ڈرگز دی جارہی ہیں جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ ذاتی مخالف ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے والٹن روڈ پر کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئیں، ہمیں انصاف نہیں دیا جارہا ہے ،نیب انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، قیصر امین بٹ مجبور شخص ہے انہیں ڈرگز دی جارہی ہیں جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ ذاتی مخالف ہیں ،ہمار اقصور یہ ہے کہ میں بولتا ہوں اور بولتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ نالائقوں اور نا اہلوں کی حکومت مسلط کردی گئی جنہیں کچھ معلوم نہیں ،پاکستان کو ایسے گروہ کے سپرد کردیا جو گالیاں دینے میں ماہر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے ،میاں نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ۔

FOLLOW US