Monday January 27, 2025

بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بہت بڑی خوشخبری سناڈالی

بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بہت بڑی خوشخبری سناڈالی

لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھندکے باعث معمولات زندگی متاثر جبکہ موٹرویز بند ہیں،چیچہ وطنی میں بائی پاس پراے سی کوچ اور آئل ٹینکرمیں تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور18 مسافر زخمی ہوگئے،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں(آج) سے بارش کی نوید سنادی جس کے بعد سردی میں اضافے کا

امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔اتوار، پیر اور منگل کو پشاور، مالا کنڈ، کوہاٹ، ہزارہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران مری، گلیات اور کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرہ، پنڈی بھٹیاں اور سکھیکی میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ تک بند ہے۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ایم 3 فیصل آباد سے گوجرہ تک شدید دھند کے باعث بند ہے جبکہ لاہور سے اسلام آباد جانے والے شہری جی ٹی روڈ پر سفر کرسکتے ہیں۔دوسری جانب چیچہ وطنی میں بائی پاس پراے سی کوچ اور آئل ٹینکرمیں تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور18 مسافر زخمی ہوگئے جب کہ اوکاڑہ میں نیشنل ہای وے 50/2 ایل اوکاڑہ بای پاس کے قریب دوکاروں کے درمیان تصادم سے 22 سالہ عبدالنبی جاں بحق اوردوافراد زخمی ہوگئے۔ ادھر ملک میں سردی نے انٹری ڈال دی، بالائی علاقوں میں شدید ٹھند اور برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دو روز قبل محکمہ موسمیات نے گلگت اور اسکردو میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔علاوہ ازیں کوئٹہ، قلات اور دیر میں سردی میں مزید اضافے کی توقع ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند متوقع ہے۔خیال رہے کہ شہر قائد میں بھی سردی نے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے، رات گئے ہلکی ٹھنڈ اور دھند نے شہریوں کو گھروں میں قید کردیا۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ(آج) اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔اتوار، پیر اور منگل کو پشاور، مالا کنڈ، کوہاٹ، ہزارہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران مری، گلیات اور کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر اور مکران ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کے روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

FOLLOW US