Thursday December 12, 2024

نوٹس مسترد، نواز شریف نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے صاف انکار کردیا

راولپنڈی نواز شریف نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے صاف انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب راولپنڈی کے نوٹس کو مسترد کردیا ہے۔ نواز شریف نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے صاف انکار کردیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے نواز شریف کو کل ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ نوازز شریف کو فلیگ شپ

ضمنی ریفرنس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نواز شریف کو باقاعدہ نوٹس بھی بھیجا دیا گیا تھا۔ تاہم اب نواز شریف نے نیب کا نوٹس مسترد کرتے ہوئے پیش ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

FOLLOW US