Monday January 27, 2025

تبدیلی آئی رے ” گناہ ٹیکس ” کے بعد اب پیش ہے ” صفائی ٹیکس ” عوام کو اب مزید اربوں روپے کس چیز کے دینا ہوں گے

تبدیلی آئی رے ” گناہ ٹیکس ” کے بعد اب پیش ہے ” صفائی ٹیکس ” عوام کو اب مزید اربوں روپے کس چیز کے دینا ہوں گے

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوام پر22ارب کا ’’صفائی ٹیکس ‘‘لگانے کا فیصلہ ‘ سنیئر وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت صفائی کیلئے کوڑ اٹھانے والے کنٹر یکٹر کو 22ارب دینے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے یہ پیسے اب عوام کو دیناہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ بجٹ خسارہ بہت زیادہ ہے ، مہنگائی کا جن عوام کو سہنا پڑے گا، خوشخبریاں 2019 میں ملیں گی حکومت ایک روپیہ خرچ کیے بغیر کمپنیوں سے کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کے لیئے کنٹریکٹ کرے گی ٹیکس ماڈل اور پسماندہ علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لگایا جائے گا۔ 100 روزہ پلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی 100 روزہ پلان کی سکیم کو سراہتا ہوں۔ ہر شہری کٹا، مرغی اور انڈوں کاکام شروع کر لے تو حالات بدل جائیں گے‘تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر جانبدار ہے اور جاری رہے گا۔

FOLLOW US