Monday January 27, 2025

شہبازشریف کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی شخصیت جیل روانہ

شہبازشریف کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی شخصیت جیل روانہ

لاہور(آئی این پی) احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل میں گرفتار (ن) لیگ کے حافظ میاں نعمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں گرفتار لیگی رہنما حافظ میاں نعمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران نیب کیپراسیکیوٹروارث جنجوعہ نے حافظ میاں نعمان کوجیل بھجوانیکی استدعا کی۔ جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے حافظ میاں نعمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیاواضح رہے کہ 28 نومبر کو نیب حکام نے حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی اور لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کو لاہور ہائیکورٹ کمرہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔

FOLLOW US