Monday January 27, 2025

”میں نے کب اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے زور لگایا ؟ “ اجمل قصاب کے بھارتی ڈومیسائل کے معاملے پر حامد میر کھل کر میدان میں آگئے

”میں نے کب اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے زور لگایا ؟ “ اجمل قصاب کے بھارتی ڈومیسائل کے معاملے پر حامد میر کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ انور لودھی کی جانب سے سینئر صحافی حامد میر پر اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے زور لگانے کا الزام عائد کیا گیا تو آگے سے حامد میر نے انہیں کھری کھری سنادیں۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ انور لودھی نے ایک ٹویٹ میں اجمل قصاب کے معاملے پر حامد میر پر کڑی تنقید کی ۔ انور

لودھی نے لکھا ” اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے پر حامد میر نے سب سے زیادہ زور لگایا تھا، اجمل قصاب کا انڈین ڈومیسائل سامنے آنے کے بعد حامد میر کو اپنے شو میں یا تو اس ڈومیسائل کو غلط ثابت کرنا چاہیے یا پھر ایسی ملک دشمن رپورٹنگ پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے“۔انور لودھی کی جانب سے اجمل قصاب کے معاملے پر تنقید کے بعد حامد میر بھی میدان میں آگئے اور انہیں کھری کھری سنادیں۔ حامد میر نے کہا ” جھوٹے کا منہ کالا۔پہلے تو تم زور لگا کر ثبوت لاؤ کہ حامد میر نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کرنے کے لئے کون سے شو میں کیا زور لگایا ، اس کی پھانسی کے کئی سال بعد تمہیں ڈومیسائل کی پڑی ہے ، جب جنرل محمود درانی نے اسے پاکستانی تسلیم کیا تھا اس وقت تم کہاں تھے؟تم جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتے“۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کا ڈومیسائل منظر عام پر لایا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اجمل قصاب بھارتی ریاست اتر پردیش کا شہری ہے۔ بھارت کی جانب سے تواتر کے ساتھ یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ اجمل قصاب پاکستانی شہری تھا اور پاکستان ہی اس حملے میں ملوث ہے۔

FOLLOW US