Tuesday January 21, 2025

خادم رضوی کون ساکام نہ کرنے کی وجہ سے ابھی تک گرفتار ہیں جبکہ ان کے تمام ساتھی یہ کام کرنے کی وجہ سے رہا ہورہے ہیں شہباز شریف کو بی کلاس ملنا ان کے کس شاندار کام کا صلہ ہے

خادم رضوی کون ساکام نہ کرنے کی وجہ سے ابھی تک گرفتار ہیں جبکہ ان کے تمام ساتھی یہ کام کرنے کی وجہ سے رہا ہورہے ہیں شہباز شریف کو بی کلاس ملنا ان کے کس شاندار کام کا صلہ ہے

لاہور(آئی این پی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی نے ابھی کوئی معافی نامہ لکھ کر نہیں دیا مگر انکے کارکنان معافی نامہ لکھ کر دیکر رہائی پا رہے ہیں ‘جو بھی ٹیکس دیتا ہے اس کو جیل میں بی کلاس دی جاتی ہے اس لیے شہبا زشر یف کو بھی بی کلاس دی ہے وہ گھر سے بیڈ او ر کھانے کے علاوہ دیگر اشیاء بھی لاسکتے ہیں ‘کسی کو انتشار اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائیگا ہم چاہتے ہیں تھیٹرز پراصلاحی ڈرامے پیش کیے جائے۔ لاہور میں ایک تقریب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے کہا کہ کسی کو بغیر وجہ کے احتجاج اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لیے تحر یک لبیک کے لوگو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور آئند ہ بھی جو ایسا کر یگا اسکے خلاف قانون حر کت میں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے ابھی کوئی معافی نامہ لکھ کر نہیں مگر انکے کارکنان معافی نامہ لکھ کر دیکر رہائی پا رہے ہیں۔

FOLLOW US