خبردار ! اگر آپ لوگوں میں سے کسی نے سیگریٹ کو ہاتھ بھی لگایا تو حکومت نے یہ پابندی کن ” خاص ” لوگوں پر عائد کر دی جان کر باقی سیگریٹ نوشی مارے خوشی کے سوٹے پر سوٹا لگانا شروع کردیں گے
لاہور(آئی این پی) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے سگریٹ پینے پر پابندی لگادی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی، اس حوالے سے پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طلبا کی سگریٹ نوشی کے ذمہ دار بھی اساتذہ ہوں گے، اساتذہ سگریٹ نوشی بارے زیرو پیریڈ بچوں کو لازمی پڑھائیں۔ اساتذہ بچوں کو سکول کی حدود میں سگریٹ پینے سے منع کریںمراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکول کی حدود میں اساتذہ اور طلبا کے سگریٹ پینے پر سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔