Tuesday January 21, 2025

بڑھکیں سن سن کر کان پک گئے،میڈیا کے سامنے کس منہ سے آتے ہو باہر نکل کر ایسے وکٹری سائن بناتے ہوئے جیسے پیدل حج کرکے آئے آپ کا لیڈر پیشیاں بھگت رہا تھا اور اب جائیدادیں بنا رہے تھے فیاض الحسن چوہان کی برداشت جواب دے گئی، بہت کچھ کہہ گئے

بڑھکیں سن سن کر کان پک گئے،میڈیا کے سامنے کس منہ سے آتے ہو باہر نکل کر ایسے وکٹری سائن بناتے ہوئے جیسے پیدل حج کرکے آئے آپ کا لیڈر پیشیاں بھگت رہا تھا اور اب جائیدادیں بنا رہے تھے فیاض الحسن چوہان کی برداشت جواب دے گئی، بہت کچھ کہہ گئے

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2000ء میں نواز شریف بکتر بند میں پیشیاں بھگت رہے تھے‘ آمریت کے دور میں سعد رفیق جائیدادیں بنا رہے تھے‘ سعد رفیق نے عمران خان کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کی اپیل کی تھی۔ جمعہ کو فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق نے 2000ء میں پیراگون سوسائٹی کی بنیاد رکھی اس دور میں نواز شریف بکتر بند میں پیشیاں بھگت رہے تھے۔ نواز شریف جلا وطن تھے سعد رفیق مشرف حکومت سے مل کر مزے کررہے تھے۔ قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے انکشاف شروع ہوگئے سعد رفیق اور ان کے بھائی ڈیل کے بغیر کاروبار نہیں کرسکتے تھے۔ آمریت کے دور میں سعد رفیق جائیدادیں بنا رہے تھے لوہے کے چنے والی سرکار کی بڑھکیں سن سن کر کان پک گئے ہیں۔ یہ ایسے عدالت کے باہر فتح کا نشان بناتے ہیں جیسے پیدل حج کرکے آئے ہوں ان چوروں اور لٹیروں کا چہرہ عوام کے سامنے جلد بے نقاب ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق کو شرم کے مارے میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہئے۔ 2005-6 میں پیرا گون سوسائٹی عروج پر تھی سعد رفیق نے عمران خان کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کی اپیل کی تھی یہ کرپشن کے فنکار اور اداکار لوگ ہیں نیب میں ملزمان کی تین تین بیویاں ملنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوہے کے چنے والی سرکار نے سوچا تھا تحقیقاتی اداروں کو پتہ نہیں چلے گا

FOLLOW US