Tuesday January 21, 2025

مجھ میں اور اعظم سواتی میں بہت فرق ہے میں نے کون سی چوری کی ہے کہ ۔۔۔ زلفی بخاری نے اپنی جماعت کے وزیر کے بارے میں چونکادینے والی بات کہہ دی

مجھ میں اور اعظم سواتی میں بہت فرق ہے میں نے کون سی چوری کی ہے کہ ۔۔۔ زلفی بخاری نے اپنی جماعت کے وزیر کے بارے میں چونکادینے والی بات کہہ دی

اسلام آباد(آ ئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرے اور اعظم سواتی کے کیس میں فرق ہے، وزیراعظم کو استعفیٰ کی کوئی پیش کش نہیں کی،میرے خلاف چوری کا کوئی الزام نہیں۔جمعہ کو زلفی بخاری نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ کی کوئی پیش کش نہیں کی۔میرے خلاف کسی جے آئی ٹی نے فائینڈنگ نہیں دی۔میرے اور اعظم سواتی کے کیس میں فرق ہے۔میری دوہری شہریت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہمیرے خلاف چوری کا کوئی الزام نہیں۔نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے متعلق صحافی کا سوال جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہامیں نیب پراسیکیوٹر کو جانتا ہی نہیں

FOLLOW US