Tuesday September 17, 2024

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

لودھراں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے اور لودھراں کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کےمطابق لودھراں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔جلسہ اپنے عروج پر تھا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان

تحریک انصاف کےامیدوارعلی ترین سٹیج پر گئے اور وہاں موجود تمام رہنماوں سے ہاتھ ملائے۔ انہی اکابرین میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی موجود تھے ۔ کرسیوں کے پاس سے گزرتے ہوئے علی ترین نے شیخ رشید کو یوں نظر انداز کیا جیسے دیکھا ہی نہ ہو اور ہاتھ ملائے بغیر ہی آگے بڑھ گئے جبکہ شیخ رشید علی ترین کا منہ دیکھتے رہ گئے۔

FOLLOW US