Thursday December 12, 2024

عامر لیاقت حسین نے نواز شریف کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین وزیراعظم قرار دے دیا

عامر لیاقت حسین نے نواز شریف کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین وزیراعظم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کو پاکستان کا بہترین وزیراعظم مانتے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف پر خاصی تنقید کرتے

رہے ہیں۔ ان کی تنقید نواز شریف کی ذات کے تضادات سے متعلق تھی۔ تاہم وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ نواز شریف تمام تر خامیوں کے باوجود پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں۔ اس معاملے میں ان کی کوئی 2 رائے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نواز شریف کو ماضی میں شدید سے شدید تر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے نواز شریف کو ایک بہترین وزیراعظم قرار دے دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کے اس حیران کن یوٹرن پر عوام بھی حیران ہوئے بنا رہ نہیں پائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کو اپنے اس بیان کی وجہ سے خوب طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوام کی رائے میں عامر لیاقت حسین اپنی کہی ہوئی بات سے پھر جانے میں ماہر ہیں۔ نواز شریف سے متعلق رائے کے حوالے سے بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے۔

FOLLOW US