Monday January 27, 2025

چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کے موبائل فون کا ریکارڈ مل گیا

چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کے موبائل فون کا ریکارڈ مل گیا

کراچی (آ ئی این پی) کرا چی پو لیس میں انچارج سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے تین واقعات کے تانے بانے آپس میں مل رہے ہیں، افغانستان میں اس وقت پاکستانی سمز بھی فروخت کی جارہی ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے، چینی قونصلیٹ حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کی سم بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرڈ ہے، حالیہ دہشت گردی

کے تین واقعات کے تانے بانے آپس میں مل رہے ہیں،راجا عمرخطاب نے کہا کہ مفت سم کی لالچ میں شہری اپنا بائیو میٹرک کرا دیتے ہیں، ایجنٹس سمز فروخت کررہے ہیں، جس کا فائدہ دہشت گرد اٹھا رہے ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی نے خبردار کیا کہ شہری سم خریدنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر سے آن لائن تصدیق ضرور کرا ئیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کو زائدسمز کی فروخت روکنے کے لئے خط لکھ رہے ہیں۔

FOLLOW US