Monday January 27, 2025

محض کتنے دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ۔۔ ؟ دھماکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی ۔۔ پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محض کتنے دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ۔۔ ؟ دھماکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی ۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس طرح حکومت ہو رہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئیر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا جس نے سیاسی حلقوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز صحافیوں کو انٹرویو دیا ویسے تو اس انٹرویو سے وزیراعظم کی کی جانے والی کئی باتیں زیر بحث ہیں تاہم ایک بات جو سب سے زیادہ زیر بحث ہے وہ یہ کہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم کے اس حیران کن بیان پر تجزیہ نگاروں کی رائے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ اپوزیشن کی طرف سے اس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے حکومت نہیں چل رہی۔جس طرح حکومت ہو رہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی طریقے کار کے مطابق تبدیل ہونی چاہئیے۔
حکومت کسی کے حوالے کرنے کی بات آئین میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا ایک ٹھیکدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہبا شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جب کہ سب سے بڑا ڈاکو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا ہوا ہے۔ایک سینئیر وزیر اور ایک وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے پر ان کے خلاف نیب کوئی کاروائی نہیں کرتا۔کیا وجہ ہے کہ صرف اپوزشین کے خلاف کیسز انتہائی تیزی سے چل رہے ہیں۔

FOLLOW US