Monday January 27, 2025

” میں ہاتھ جوڑتا ہوں ، اللہ اور رسول ؐ کا واسطہ ہے یہ کام ہر گز ہرگز نہ کرو ” شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران ایک ایسی بات کہہ ڈالی کہ کروڑوں پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

” میں ہاتھ جوڑتا ہوں ، اللہ اور رسول ؐ کا واسطہ ہے یہ کام ہر گز ہرگز نہ کرو ” شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران ایک ایسی بات کہہ ڈالی کہ کروڑوں پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ انھوںنے وزرات سنبھالتے ہی ایک روپیہ خرچ کیے بغیر دس نئی ٹرینیں چلا دی ہیں اور مزید بھی چلائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کو ایک ہی دن میں 9کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکارڈآمدن ہوئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے ایم ایل ٹواورتھری کابھی افتتاح کردیں،ریلوے کی ترقی سے ہی سی پیک کو کامیابی ملے گی۔پاکستان ریلوے 65 فیصد آبادی سے گزر رہی ہے ، کوشش ہوگی کہ نالہ لئی پرریلوے ٹریک بچھایاجائے۔انہوں نے کہا کہ 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ایک دن میں تاریخی آمدن ہوئی، ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کیاہے لیکن 100

ٹرینوں کو ابھی چھیڑا نہیں ہے ۔ شاید ہم 10 ارب کے منافع تک پہنچ جائیں ، فریٹ ٹرین شروع ہونے سے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔شیخ رشید احمد نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ’ میرے بچو ریلوے ٹریک پر کرکٹ نہ کھیلو، خدا کا واسطہ ہے، اللہ رسول کا واسطہ ہے، میں ہاتھ جوڑتا ہوں، ابھی ٹرینیں کم ہیں لیکن کچھ دن میں مزید ٹرینیں چلیں گی اور ہر 10 منٹ بعد کراسنگ ہوگی تو مسئلہ ہوگا، 2 ہزار ریلوے کراسنگز ایسی ہیں جن پر پھاٹک نہیں ہیں، ہمارے پاس فی الحال اتنے وسائل نہیں کہ پھاٹک لگاسکیں‘۔

FOLLOW US