Monday January 27, 2025

ڈیم اب 14 سو ارب نہیں بلکہ صرف 2روپے 40 پیسے میں بنے گا،شہری نے ایسا فارمولا بتادیا جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

ڈیم اب 14 سو ارب نہیں بلکہ صرف 2روپے 40 پیسے میں بنے گا،شہری نے ایسا فارمولا بتادیا جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مستقبل میں پاکستان میں پانی کی شدید کمی کے خطرات ہیں اور اب ڈیم ہر پاکستانی کی ضرورت بن چکا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیم فنڈ بنانے کا اعلان کیا۔چیف جسٹس کے اعلان کرنے کے بعد پاکستان بھر سے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اب تک کئی ارب روپے ڈیم فنڈ میں جمع ہو چکے ہیں۔ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کے لیے لوگوں کا جذبہ واقعی قابل دید ہے تاہم ابھی بھی ہم مقررہ اہداف سے بہت دور ہیں۔لیکن ایسے میں ایک شخص نے ڈیم

2 روپے 40 پیسے میں بنانے کا فارمولا بتا دیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ ڈیم 2 روپے 40 پیسے بھی بنایا جا سکتا ہے۔مذکورہ شخص نے ڈیم 2 روپے میں بنانے کے لیے مضحکہ خیز دلائل دے دئیے ان کا کہنا ہے کہ آپ لوگ میری بات سن کر چونک گئے ہوں گے یا پھر اسے مذاق سمجھ رہے ہوں گے ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ہمیں ڈیم بنانے کے لیے 14سو ارب روپے چاہئیے لیکن ہم اسے صرف 2 روپے چالیس پیسے میں بنا سکتے ہیں۔ہمیں ڈیم کی تعمیر کے لیے 14سو ارب روپے چاہئیے لیکن یہ ہمیں اکھٹی نہیں چاہئیے بلکہ اس کے لیے 8 سال درکار ہیں۔اور ایک سال میں جو رقم بنتی ہے وہ 175 ارب روپے بنتی ہے۔اگر اس رقم کو 20 کروڑ عوام سے تقسیم کیا جائے تو یہ صرف 875 روپے بنتے ہیں۔اور یہ رقم سال بھر میں چندہ دینی ہے تو اگر اسے سال کے 365 دنوں پر تقسیم کیا جائے تو یہ 2 روپے 40 پیسے بنتے ہیں۔اس لیے ہر چار دن بعد اہل خانہ کے ایک فرد کو دس دس روپے کا ڈیم فنڈ کے لیے میسج کرنا چاہیے۔اس شخص ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ یہ ڈیم فنڈ کا مذاق اڑانے کے برابر ہے ۔ڈیم فنڈ ملک کا ایک سیریس معاملہ ہے اس لیے اس پر اس قسم کی ویڈیوز حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہئی۔

FOLLOW US