Wednesday January 22, 2025

خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کا بھی کام تمام الیکشن کمیشن نے بہت بڑا حکم جاری کر دیا

خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کا بھی کام تمام الیکشن کمیشن نے بہت بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لئے،بلوچستان کی حکمران جماعت اور ق لیگ بھی فہرست میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی نشانات اخراجات اور ڈونرز کی تفصیل نہ دینے پر روکے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی نشانات مانگی گئی تفصیلات دینے تک روکے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق جن سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روکے گئے ہیں ان میں حکمران اتحادی جماعت ق لیگ بھی شامل ہے ۔بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی )نے بھی الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔اعلامیے کے مطابق جماعت اسلامی، تحریک لبیک،سنی تحریک، ایم ڈبلیو ایم،اسلامی جمہوری اتحاد،تحریک انصاف گلالئی شامل ہیں۔ تحریک لبیک اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے انتخابی نشانات بھی روکے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق ان تمام سیاسی جماعتوں نے مانگی گئی تفصیلات جمع نہیں کرائیں تو انہیں آئندہ الیکشن میں انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

FOLLOW US