Wednesday January 22, 2025

تبدیلی والی حکومت نے اپنی ساری ٹیم ہی تبدیل کر دی کس کس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ، رات گئے بڑی خبر آگئی

تبدیلی والی حکومت نے اپنی ساری ٹیم ہی تبدیل کر دی کس کس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ، رات گئے بڑی خبر آگئی

اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ گریڈ 17سے 21تک کے افسران کو اِدھر اُدھر کردیا گیا،مختلف جوائنٹ سیکرٹریز تبدیل کردیئے، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ منگل کو وفاقی حکومت کی جانب سے اعلی سطح پرتقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں جس کے تحت گریڈ 21کے مشتاق احمد سینئر جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات کردیئے گئے جبکہ گریڈ 18احسان اختر ڈپٹی سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن تعینات کیا گیا۔ گریڈ 20کے ندیم احمد ملک کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کیا گیا جبکہ گریڈ 20کے بختیار محمد کی خدمات واپس ایف آر کے سپرد کردی گئی۔گریڈ 17کی میڈیکل آفیسر عائشہ لطیف کی خدمات پمز سپرد کردی گئی اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

FOLLOW US