Wednesday January 22, 2025

تحریک انصاف حکومت ” کتنے گناہ ٹیکس ” لگانے جارہی ہے خبر پڑھ لیں کہیں ، اس سے پہلے کہ یہ ٹیکس آپ کو بھی دینا پڑ جائے یہ ” گناہ ” ابھی کے ابھی چھوڑ دیں

تحریک انصاف حکومت ” کتنے گناہ ٹیکس ” لگانے جارہی ہے خبر پڑھ لیں کہیں ، اس سے پہلے کہ یہ ٹیکس آپ کو بھی دینا پڑ جائے یہ ” گناہ ” ابھی کے ابھی چھوڑ دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی کچھ ایسے انقلابی اقدامات کیے ہیں جو بظاہر پاکستانی معاشرے کےلئے کچھ مشکل معلوم ہوتے ہیں تاہم اگر ان کا من و عن اطلاق ہو جائے تو یقینی طور پر اس کے معاشرتی اجتماعی ضمیر اور سوچ پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ اب ایساہی ایک اقدام سیگریٹ نوشی کے خلاف ایک طاقتور مہم شروع کرکے کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے گناہ ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر کوئی جاننے کےلئے بے چین ہے کہ یہ گناہ ٹیکس کیا ہے اور وہ کون سے ” گنہگار ” ہیں جو اس کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔ تو سیگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کےلئے حکومت نے سیگریٹ کی ڈبیا کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر ادا کی جانے والی اضافی رقم ہی گناہ ٹیکس ہے۔وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی نے ایک سیمینار کے دوران خطاب میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا ہم تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی ہے جبکہ ہر سال بجٹ میں سگریٹس پر ٹیکس بھی عائد کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ سگریٹ کے پیکٹس پر تمباکو کے استعمال سے انتہائی دردناک زندگی گزارنے والے افراد کی تصاویر بھی شائع کی جاتی ہیں تاکہ سگریٹ نوشوں کو اصل خطرے سے آگاہ کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

FOLLOW US