Wednesday January 22, 2025

بلوچستان کو تباہ کردینے والا انتہائی خطرناک سامنا پکڑا گیا سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد انتہائی خوفناک تفصیلات جاری ہو گئیں

بلوچستان کو تباہ کردینے والا انتہائی خطرناک سامنا پکڑا گیا سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد انتہائی خوفناک تفصیلات جاری ہو گئیں

گوادر (آئی این پی)بلوچستان میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے گولہ بارود برآمد کر لیا، گرفتار افراد سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر میں تربت پولیس نے اہم کاررروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔پولیس حکام کے مطابق بازیاب شخص کی نشاندہی پر اہلکاروں نے سیٹلائٹ کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مارا جس کے باعث 3 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ڈی پی او گوادر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

FOLLOW US