وزیر اعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو کون سا حکومتی عہدہ دے ڈالا لیکن پیشکش ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنما کا ایسا اعلان کہ کپتان چونک جائیں گے اور پاکستانی سیلوٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم نے عثمان ڈار کو معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کر دیا۔عثمان ڈار نے بطور معاون خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنیں گے، وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کو نوجوانوں کے لئے قومی پالیسی کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ عثمان ڈار آئندہ چند روز میں لانچ ہونے والے نیا پاکستان یوتھ پروگرام اور یوتھ پلس پورٹل کی تیاری کریں گے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔عثمان ڈار نے بطور معاون خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنیں گے، وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے،لیپ ٹاپ پر نہیں نوجوانوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔