عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کا حکم غیر قانونی قرار دے دیا حکومت کو کس کام سے روک دیا ، بڑی خبر آگئی
لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہا ؤ س کی دیواریں گرانے سے متعلق حکم امتناع جاری کر تے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گورنر ہا ؤ س کی دیواریں گرانے کے خلاف خواجہ محسن عباس نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ گورنر ہا ؤ س تاریخی ورثہ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی تاریخی ورثے کی عمارت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا بلکہ اس کی تزئین و آرائش کی جاسکتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کا حکم غیر قانونی ہے، اس عمل سے عوام کے پیسے کا ضیاع ہوگا لہذا گورنر ہا ؤ س کی دیواریں توڑنے کو فوری روکا جائے۔خواجہ محسن عباس کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد حکومت امتناع جاری کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔