Monday January 27, 2025

”مجھے امریکہ بھجوایا جائے اور۔۔۔“ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ہونے کی دعویدار لڑکی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں

”مجھے امریکہ بھجوایا جائے اور۔۔۔“ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ہونے کی دعویدار لڑکی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں، عمارہ مظہر ٹرمپ کی اولاد ہونے کی دعویدار ہے اور سپریم کورٹ سے امریکہ بھجوانے کی درخواست کردی۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ میری ماں کو غیرذمہ دارکہاکرتے تھے۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مزنگ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی عمارہ مظہر نامی لڑکی نے کہاہے کہ وہ مسلمان ہیں لیکن اکثرلوگ سمجھتے ہیں کہ مسلمان نہیں ہوں جس کی وجہ سے اذیت دی جاتی ہے ، میں بچپن سے اغوا ہوکر پاکستان آئی اور پھر جنگلوں کے ذریعے نکل کرآہستہ آہستہ پاکستان پہنچ گئی، بھارت میں بھی پھنسی رہی۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ

انصاف کی تلاش میں سپریم کورٹ پہنچی ہیں،16 سال پہلے آئی تو بہت لوگوں نے ساتھ دیالیکن اس وقت ٹرمپ نے کہاتھا کہ سارے پیسے تمہارے سیاستدانوں کو دے دیئے ہیں، اب اپنے پاکستان واپس جائیں اور واپس نہ آنا۔لڑکی کاکہناتھاکہ والدبہت یاد آتے ہیں اور ان سے ملناچاہتی ہوں، وہ بھی بہت یادکرتے ہیں، چیف جسٹس مجھے والد سے ملوائیں،ڈونلڈ ٹرمپ میرے باپ ہیں، میں یہاں مذاق نہیں کرنے آئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بظاہر ہوش میں دکھائی دیتی یہ لڑکی کسی ذہنی بیماری میں مبتلاءہے یا پھر یہ سب کچھ محض ٹی وی پرآنے کے لیے کررہی ہیں، ڈیڑھ عشرہ پہلے ڈونلڈٹرمپ نے پاکستانی سیاستدانوں کو کوئی پیسہ نہیں دیا اور نہ ہی کسی دستاویزات کا حوالہ دیا جو سپریم کورٹ کے مقدمے کے لیے بنیاد کے طورپر پیش کی جائے گی ۔ویڈیو دیکھئے

FOLLOW US