Monday January 27, 2025

حکومت کا بہت بڑا سیاسی چھکا کتنے سابق وزیر اور ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں صف ماتم بچھ گئی

حکومت کا بہت بڑا سیاسی چھکا کتنے سابق وزیر اور ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں صف ماتم بچھ گئی

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی اچانک ہلچل ،مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والے نو سابق وزراء 5سابق ممبران کشمیر کونسل ،سابق امیدواران اسمبلی درجنوں سابق مشیر ،ایڈمنسٹریٹر ،بلدیاتی اداروں کے سابق سربراہان مرحلہ وار تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے لنگوٹ کس لیے ہیں ،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر سابق وزیراعظم بیرسڑ سلطان محمود چوہدری کی رہائشگا ہ اسلام آباد سیاسی جوڑ توڑ کا مرکز بن گئی،پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیرمحمد حنیف اعوان،پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی،راجہ ابرار ،راجہ فرخ ممتاز ،سید صداقت حسین شاہ،مفتی منصورالرحمن ،قافلے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہوچکے ہیں جو مرحلہ وائز شامل ہوں گے ۔پی ٹی آئی کے کھلاڑی بن جائیں گے سابق وزیر اعظم بیر سڑ سلطان محمود چوہدری آج دارالحکومت مظفرآباد پہنچیں گے آج اور کل بڑی ووکیٹیں گرانے میں چھکے چھکے پہ چکھا لگاکر اپنی سیاسی برتری ایک بار پھر ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی وزراء اکرام اور مہاجرممبران اسمبلی نے بھی سابق وزیراعظم بیرسڑ

سلطان محمود چوہدری سے خفیہ مقام پر ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا ہے اور مستقبل میں سیاسی حمایت کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے ۔جس کے بعد آزادکشمیر میں کسی بھی وقت بڑی سیاسی ہلچل پیدا ہو جائے گی اگلے تین ماہ راجہ فاروق حیدر حکومت کیلئے بھاری قرار دیے جارہے ہیں جبکہ مسلم کانفرنس اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتیں شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی سیکرٹری جنرل قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر دیوان غلام محی الدین نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر بھی تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے لوگوں نے تحریک انصاف سے اُمیدیں وابستہ کر لی ہیں تبدیلی کا آغاز آج سے شروع ہورہا ہےمحمد حنیف اعوان ،پاکستان پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور یہ آزادکشمیر میں تبدیلی کا آغاز ہے آگے آگے دیکھیں کے آزادکشمیر بھر میں کئی قد آوور سیاسی شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہی ہیں اور آزادکشمیر میں آئندہ وزیراعظم بیرسڑ سلطان محمود چوہدری ہوں گے تحریک آزادکشمیر کے تناظر میں اس حکومت کا اب رہنا مشکل ہوچکا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کوحل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے بھارتی صحافیوں کو باور کروایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جو ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ظلم وستم ہورہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے اب دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے ہندوستان ظلم کے بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے اب ہمارے دور حکومت میں کشمیریوں کو آگ میں جلتے نہیں دیکھ سکتے ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم وستم کی ستم کی داستان کو کم کرے اور لوگوں کو آزادی کے ساتھ رہنا دیا جائے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا،۔

FOLLOW US