Monday January 27, 2025

سدھو نے بھارت میں ” پاکستان زندہ باد ” کے نعرے لگوا دیے ہندو انتہا پسند میڈیا اور سرکار کو گرم توے پر بیٹھنا پڑ گیا

سدھو نے بھارت میں ” پاکستان زندہ باد ” کے نعرے لگوا دیے ہندو انتہا پسند میڈیا اور سرکار کو گرم توے پر بیٹھنا پڑ گیا

جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے ۔ بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئیں۔ ایک بار پھر زہر افشانی کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے جلسے کے دوران ” پاکستان زندہ باد ” کے نعرے لگ گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو راجستھان میں سیاسی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ جلسے کے شرکا نے ” پاکستان زندہ باد ” کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ سدھو اپنے خطاب کے دوران کرتا رپور راہداری کھولنے کےلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفیں کر رہے تھے کہ سیاسی کارکنوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف نشریات میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے معاملے کو کہیں سے اٹھا کر کہیں جوڑ دیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کرتار پور راہداری کھولنے کے پاکستانی اقدام کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کو اپنی انتخابی مہم کو حصہ بنائے ہوئے ہیں۔

FOLLOW US