عوام تیا ری کر لیں کیو نکہ پاکستان میں بارشیں وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اس وقت خشک سردی ہے،، جس نے سب لوگوں کو پریشان کر کے رکھا ہوا ہے ،، ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک سردی کسی بھی علاقے کیلئے اچھی نہیں ہوتی اور پاکستان میں اس وقت بارشیں ہونا نہایت ضروری ہیں،، لیکن ماہرین موسمیات نے جہاں یہ پریشان کر دینے والی خبر دی وہیں یہ بھی خوشخبری سنائی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے،، محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جبکہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں تین یا چار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارش ہوگی، اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے،، پنجاب اور سندھ کے بھی کئی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں،، جس میں لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن شامل ہیں ،، جبکہ دارلحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی،،