Monday January 27, 2025

تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف سخت کاروائی کا اعلان، مفتی منیب بھی میدان میں آگئے

تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف سخت کاروائی کا اعلان، مفتی منیب بھی میدان میں آگئے

مفتی منیب الرحمان کل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد : مرکزی صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمان کل بروز اتوار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے، مملکت خداداد ، مذہبی حلقوں با لخصوص مدارس اہلسنت وعلمائ اہلسنت کو درپیش مسائل بارے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
اس موقع پر شیخ الحدیث علامہ ابو الخیر سید حسین الدین ، علامہ صاحب زادہ محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی، حضرت علامہ غلام محمد سیالوی ودیگر مرکزی قائدین اہلسنت بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ مفتی منیب الرحمان ممکنہ طور پر تحریک لبیک کی قیادت اور کارکنوں کیخلاف جاری کریک ڈاون سے متعلق بھی اہم اعلان کریں گے۔

FOLLOW US