Monday January 27, 2025

ریٹائرمنٹ سے پہلے یہ کام کر کے ہی جا ئو نگا ، چیف جسٹس نے پوری قوم کے دل جیت لیے

ریٹائرمنٹ سے پہلے یہ کام کر کے ہی جا ئو نگا ، چیف جسٹس نے پوری قوم کے دل جیت لیے

لاہور(نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل مفاد عامہ سے متعلق لئے گئے تمام از خود نوٹسز نمٹا کر جائوں گا ، از خود نوٹس لینا نئے چیف جسٹس کا اپنا صوابدیدی اختیار ہے ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے سے قبل مفاد عامہ سے متعلق لئے گئے تمام از خود نوٹسز نمٹا کر جائوں گا ۔ نئے آنے والے چیف جسٹس کیلئے اپنے از خود نوٹسز نہیں چھوڑوں گا۔ از خود نوٹس لینا نئے چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیار ہوگا۔

FOLLOW US