Monday January 27, 2025

نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے جاتے جاتے کیا کیا اہم ترین چیزیں اپنے ساتھ لے گئے ؟ والد کیلئے پشاور کی کیا چیز خریدی ؟ حیرت انگیز اشیا کی لمبی فہرست جاری ، پاکستانیوں کیلئے دلچسپ خبر

نوجوت سنگھ سدھو پاکستان سے جاتے جاتے کیا کیا اہم ترین چیزیں اپنے ساتھ لے گئے ؟ والد کیلئے پشاور کی کیا چیز خریدی ؟ حیرت انگیز اشیا کی لمبی فہرست جاری ، پاکستانیوں کیلئے دلچسپ خبر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کا دورہ کرکے واپس بھارت گئے تو اپنے ساتھ کئی سوغاتیں اور متبرکات لے کر گئے۔ دھو کی جانب سے بھارت لے جانے والی سوغاتوں اور متبرکات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور بارڈرکے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے بعد جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت گئے ۔ اس موقع پر وہ اپنے ساتھ کرتار پور صاحب سے اس مقام کی مٹی

لے کر گئے جن کھیتوں میں بابا گرونانک ہل چلایا کرتے تھے۔ سدھو کا کہنا تھا کہ میں ابھی یہ نہیں بتاؤں گا کہ میں یہ مٹی کہاں استعمال کروں گا۔ اس کے علاوہ نوجوت سنگھ سدھو اپنی اہلیہ کے لیے دربار سے منسلک کھیتوں میں اُگائے جانے والے گنے بھی لے کر گئے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ بابا گرونانکدیوجی سے منسوب قبر اور سمادھی پر ڈالی جانے والی تین چادریں متبرک سمجھ کر لے گئے۔انہوں نے اپنے والد کے لیے تلے سے بنی پشاوری چپل بھی خریدی جبکہ وہ پاکستان سے ایک حنوط شدہ تیتر بھی اپنے ساتھ بھارت لے کر گئے جسے وہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کو تحفہ میں دیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا جس میں بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو سمیت کئی بھارتی مہمانوں اور سکھ تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر جہاں پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا وہیں بھارت میں پاکستان اور نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی اور ان کے خلاف بھارتی میڈیا چینلز نے بھی پراپیگنڈہ کیا۔ بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ سکھ برادری نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جس سے بھارت کے تن بدن میں مزید آگ لگ گئی۔

FOLLOW US