Monday January 27, 2025

حکومت کیخلاف مہم !! مریم نواز نے اربوں روپے کی بارش کردی اداروں کیخلاف کیا کرنے والی ہیں؟

حکومت کیخلاف مہم !! مریم نواز نے اربوں روپے کی بارش کردی اداروں کیخلاف کیا کرنے والی ہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی سعد رسول کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پاکستانی اداروں کے خلاف کیمپین چلانے کیلئے کیمبریج اینا لیٹیکا کو 20 ملین ڈالر دیے جس کا انتظام حسن نواز اور مصدق ملک نے کیا۔سعد رسول نے مزید بتایاکہ کیمبریج اینا لیٹیکا کو پیسے اس لیے دئیے گئے تاکہ وہ نوجوان نسل کو اداروں کے خلاف استعمال کر سکیں جس میں ہماری عدلیہ بھی شامل ہے۔سابق حکومت نے کیمبریج اینا لیٹیکا کو پاکستانی

صارفین کا کلاسیفائیڈ ڈیٹا بھی دیا تاکہ وہ ووٹرز کو ن لیگ کی طرف مائل کر سکیں۔اس مقصد کے تحت کیمبریج اینا لیٹیکا کو 2.3 ارب روپے دئیے گئے۔سعد رسول نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں نے پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا کیمبریج اینا لیٹیکا کو بیچا تاکہ اسے اداروں کے خلاف استعمال کیا جائے۔اس سے قبل معروف صحافی کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف آج کل ٹویٹ نہیں کرتی اور ان کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ایکٹو نہیں ہے۔لیکن جب مریم نواز متحرک تھیں تو ان کا ایک سوشل میڈیا سیل متحرک تھا جس میں بہت سے لوگ کام کرتے تھے۔یہ لوگ پاکستان کے اندر سے بھی تھے اور باہر سے بھی تھے۔اور ان لوگوں میں سے ابھی تک بہت سارے لوگ متحرک ہیں۔ اور جن اداروں کے بارے میں نواز شریف آج کل خاموش ہیں تو مریم نواز شریف کے میڈیا سیل نے اس کے خلاف کام جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے فیک اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں جہاں سے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا جاتا ہے،اور تحریک انصاف سمیت جس جس سے مسلم لیگ ن کو اختلاف ہے ان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ان اکاؤنٹس کا استعمال صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس لیے مریم نواز تو خاموش ہیں تاہم ان کا سوشل میڈیا سیل پہلے کی طرح متحرک ہے اور کام کر رہا ہے۔اور یہ بات میں بہت ذمہداری کے ساتھ کر رہا ہوں۔اور میرے پاس اس بات کے ثبوت بھی ہیں کہ ان کا سوشل میڈیا سیل ابھی بھی کام کر رہا ہے۔اور مریم نواز کی صرف ٹویئٹر پر خاموشی ہے،مریم نواز کی خاموشی کو صرف زبان کی خاموشی کہا جا سکتا ہے کہ ان کا میڈیا سہم ابھی بھی کام کر رہا ہے۔

FOLLOW US