لاہور اپنی تصویر کتے کے ساتھ شائع ہونے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا موقف سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق معرو ف صحافی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تصویر ایک کتے کے ساتھ قومی اخبار میں شائع کی گئی تھی۔اور اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور مرفی نامی کتا ایک ہی یونیورسٹی کے ڈگری ہولڈرز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل
میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر وسیم بادامی نے عامر لیاقت حسین سے سوال کیا کہ ایک قومی اخبار نے آ پ کی تصویر کتے کے ساتھ لگائی اس پر آپ کیا تبصرہ کرنا چاہیں گے۔اس بات کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت نے جوا ب دیا کہ میں قلب حسین ہوں ۔اور میری تصویر کتے کے ساتھ شائع کی گئی۔یہ کسی طور پر بھی دروست نہیں تا ہم جس اخبار نے ایسا کیا ہے اس نے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کیا ہے لیکن میں پھر بھی ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کے دل کا بوجھ ہلکا کرے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میری تصویر کتے کیساتھ لگائی گئی ہے لیکن کتا وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔او میری تصویر وفادار کے ساتھ ہی لگائی گئی ہے۔ اور جو لوگ کتے پالتے ہیں ان کو پتہ ہو گا کہ کتے کتنے وفادار ہوتے ہیں۔لیکن مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں قلب علی بھی ہوں اور قلب حسین بھی ہوں۔ یاد رہے کہ ایک قومی اخبار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام آنے کے بعدڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تصویر ایک کتے کے ساتھ شائع کی تھی اور ساتھ لکھا تھا کہ عامر لیاقت حسین اور یہ مرفی نامی کتا ایک ہی یونیورسٹی کے
ڈگری ہولڈرز ہیں۔